پی ٹی آئی لانگ مارچ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئیں،صدف نعیم سینئر صحافی مرحوم ضیا شاہد کے ساتھ پرانے گیت پرانی غزلیں پروگرام کرتی تھیں۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ تیسرے روز مریدکے سے شروع ہوکر گوجرنوالہ کی جانب گامزن تھا، کنٹینر پر عمران خان کے ساتھ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، فواد چودھری، حماد اظہر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران چینل 5 کی رپورٹر صدف نعیم ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہو گئیں، صدف نعیم سینئر صحافی مرحوم ضیا شاہد کے ساتھ پرانے گیت پرانی غزلیں پروگرام کرتی تھیں۔ذرائع کے مطابق صدف نعیم کنٹینر سے پھسل کر گریں اورکنٹینر اوپر سے گزر گیا۔
افسوسناک حادثہ سادھوکی سے کاموکی کے درمیان پیش آیا، حادثے کے بعد عمران خان نے حادثے کے بعد کنٹینر رکوادیا،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہاکہ خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر آج کا مارچ یہیں ختم کرتے ہیں ،دعا ہے اللہ تعالیٰ ان کے اہلخانہ کو صبردے۔
عمران خان کا خاتون رپورٹر کی ناگہانی موت پر افسوس کا اظہار pic.twitter.com/q1CH0sVpre
— 24 News HD (@24NewsHD4) October 30, 2022
ریسکیو حکام کاکہناہے کہ چینل فائیو کی رپورٹر صدف کنٹینر پر چڑھتے ہوئے گر گئی تھی،گرنے پر صدف کنٹینر کے ٹائروں کی زد میں آکر جاں بحق ہوگئیں۔خاتون رپورٹر کی ڈیتھ باڈی ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی منتقل کر دی گئی۔