خاتون صحافی کی لانگ مارچ میں کنٹینر سے گر کر جانبحق ہونے کے واقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

Oct 30, 2022 | 18:59:PM
خاتون صحافی کی لانگ مارچ میں کنٹینر سے گر کر جانبحق ہونے کے واقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) خاتون صحافی کی لانگ مارچ میں کنٹینر سے گر کر جانبحق ہونے کے واقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نےدکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گرنے سے ہلاکت پر شدید دکھ ہے اور اس اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیاجائے، کم ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں اور اللہ مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور ہم اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔