(24نیوز)تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چینل 5 کی خاتون رپورٹرصدف نعیم پی ٹی آئی کی بیٹ رپوٹر تھی اس کو انتہائی محنت اور لگن سے کام کرتے دیکھا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کل ہی رپورٹرصدف نعیم نے کنٹینر پر خان صاحب کا انٹرویو بھی کیا، مارچ کے دوران حادثہ میں اس کی وفات پر انتہائی افسوس ہوا۔
عمران خان صاحب نے حادثہ میں وفات کے باعث آج کا مارچ ختم کردیا ۔