این اے 45 ضمنی انتخاب کامیدان بھی تحریک انصاف نے مار لیا

Oct 30, 2022 | 19:17:PM
این اے 45, ضمنی الیکشن,تحریک انصاف، میدان مار لیا,
کیپشن: عمران خان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)این اے 45 کرم میں ہونےوالے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
این اے 45 کرم کے ضمنی انتخاب کے 143 پولنگ سٹیشن کے غیرحتمی سرکاری نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان 20748 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے جبکہ ان کے مدمقابل جے یو آئی کے جمیل خان12718 ووٹوں کیساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔چیئرمین تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشست پر چوتھی کامیابی ہے اس سے پہلے وہ پشاور ،چارسدہ اور مردان سے بھی کامیاب ہو چکے ہیں ۔
ضلع کرم میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی جانب سے عمران خان کی جیت کی خوشی میں جشن منایا جا رہا ہے، کارکن جگہ جگہ بھنگڑے ڈال کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ،پی ٹی آئی کارکنوں کی جیت کی خوشی میں ہوائی فائرنگ جاری ہے، سابق ایم این اے فخرزمان نے کہاکہ پی ٹی آئی کی جیت عوام کی جیت ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی الیکشن میں پولنگ صبح آٹھ بجے شروع ہوئی جو بنا کسی وقفے کے شام پانچ بجے تک جاری رہی،ضمنی الیکشن میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان، جمعیت العلمائے اسلام (ف) کے جمیل خان اور جماعت اسلامی کے شیر محمد خان سمیت کل 16 امیدواران میدان میں تھے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے تحت الیکشن کی مانیٹرنگ کےلئے خصوصی کنٹرول روم قائم کئے گئے تھے۔
واضح ہے کہ قومی اسمبلی کی یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے فخرزمان کا استعفیٰ منظور ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی لانگ مارچ،عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آکر خاتون رپورٹر جاں بحق