ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: جنوبی افریقا نے بھارت کو شکست دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف دیا تھا۔
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقرر 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز بنائے۔
بھارت کی وکٹیں یکے بعد دیگرے پتوں کی طرح بکھرتی چلی گئیں،بھارت کی جانب سے سوریا کمار یادیو کے علاوہ کوئی بھی وکٹ پر نہ ٹھہر سکا، سوریا کمار یادیو نے68 رنز کی اننگز کھیلی، ان کے علاوہ کپتان روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی نے 12 رنز بنائے۔
خیال رہے کہ گروپ 2 میں بھارت 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جب کہ جنوبی افریقا 3 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔