تحریک انصاف کے اہم رہنما کیخلاف مقدمہ درج

Oct 30, 2022 | 20:19:PM
تحریک انصاف, اہم رہنما,مقدمہ درج,فواد چودھری
کیپشن: مقدمہ درج(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی میں اختلافات کھل کر سامنے آنے لگے ، فواد چودھری نے اپنے ہی رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال کیخلاف مقدمہ درج کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال کیخلاف مقدمہ درج کرادیا ،دونوں رہنماؤں کے درمیان جھگڑا بینر اتارنے پر ہوا ۔

فواد چودھری نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ  یاور کمال نے ان کے بینرز اتارے ہیں جبکہ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی یاور کمال نے کہا کہ فلیکسز اتارنے کا معاملہ بالکل مضحکہ خیز ہے، میری فلیکس اتار کر فواد کی لگائی گئی تھی، اور ہم نے اتار کر اپنی لگا دی،اس میں کون سی بات ہے۔

 خیال رہے کہ لانگ مارچ شروع ہوتے ہی پی ٹی آئی رہنماؤں میں اختلافات  عروج پر پہنچ چکے ہیں،اسد عمر کی حماد اظہر اور شیخ امتیاز سے کنٹینر پر تلخ کلامی ہو گئی، اسد عمر کی دیگر رہنماؤں سے تلخ کلامی  بھی عمران خان کی موجودگی میں ہوئی ، اسد عمر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی موحودگی میں  ہی شیخ امتیاز اور حماد اظہر کے ساتھ تلخ کلامی کرتے رہے جبکہ وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی خاموش تماشائی بنے رہے ۔