وزیراعظم کی خاتون صحافی کے اہلخانہ سے تعزیت، 50 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان

Oct 30, 2022 | 20:41:PM

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کا لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہونے والی رپورٹر صدف نعیم کے شوہر کو ٹیلی فون پر اظہار افسوس کیااور اہل خانہ کے لئے 50 لاکھ مالی امداد کا اعلان بھی کیا۔

وزیراعظم کی مرحومہ کے شوہر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں تاہم جانی نقصان کا ازالہ ہرگز ممکن نہیں تاہم ہم پسماندگان سے ہم ہرممکن تعاون اور مدد کریں گے۔
 وزیراعظم کا متعلقہ حکام کو ضابطے کی کارروائی فوری مکمل کرکے چیک اہل خانہ کے حوالے کرنے کی ہدایت۔صدف نعیم اتوار کو لاہور میں عمران خان کے لانگ مارچ کے کنٹینر سے گر کر جاں بحق ہوگئی تھیں۔

مزیدخبریں