پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں جانبحق ہونیوالی صدف نعیم کا جسد خاکی ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی سے لاہور میو ہسپتال منتقل

Oct 30, 2022 | 21:45:PM

(24نیوز) پی ٹی آئی کے لانگ مارچ میں حادثاتی موت کا شکار ہونیوالی صدف نعیم کا جسد خاکی ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکی سے لاہور میو ہسپتال کے لئے روانہ کر دیا گیا تاہم وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ہدایت پر کمشنر غلام فرید،آرپی او ،ڈی سی ،سی پی او سمیت انتظامیہ کے تمام افسران میت کو لاہور منتقل کرنے تک ہسپتال میں موجود رہے۔    
کمشنر گوجرانوالہ ڈویڑن غلام فرید،آرپی او ،ڈی سی اور سی پی او کا رپورٹر صدف نعیم کی حادثاتی موت پر اظہار افسوس۔    
ڈی جی پی آر افراز احمد کا اس المناک حادثے پر مرحومہ کے شوہر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مرحومہ نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جان کی قربانی دیدی دکھ کی اس گھڑی میں حکومت پنجاب مرحومہ کے لواحقین کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں۔      
مرحومہ کی میت کو بذریعہ ایمبولینس 1122  یو ہسپتال لاہور بجھوا دیا گیا تاہم مرحومہ کی میت کو انکے لواحقین کے حوالے کر دیا گیا۔       

مزیدخبریں