24 نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں پاکستانی ٹیم کی اجتماعی کھیل پیش کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے پر زور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ٹونٹی فور نیوزکی اسپیشل ٹرانسمشن ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ ہنگامہ میں سابق کرکٹرزنے پاکستانی بورڈ کا ٹیم کے اجتماعی کھیل پیش کرنے کی صلاحیت کو بہتر کرنے کے لئے موثر پلاننگ کرنے پر زور دیا۔
سابق کرکٹرسلیم ملک کا کہنا تھا کہ اچھا ہوا پاکستان جیت گیا مگر اچھے رن ریٹ پر بھی اتنی ہی توجہ دینی چاہیے تھی کیونکہ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لئے ہمیں جیت کے ساتھ ساتھ اچھے رن ریٹ کی بھی اتنی ہی ضرورت تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مینجمنٹ کی موثر پلاننگ سے ہی کھلاڑیوں میں ٹیم سپرٹ اور گیم کی مکمل آگاہی آتی ہے جو کھلاڑیوں کی تربیت کے لئے بہت ضروری ہوتی اور تب ہی ہم بڑے کھلاڑی پیدا کر سکتے ہیں۔ انھوں نے گیل فلپ کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انھوں 96 کی سکور پر رسک لے کر چوکا مار کر سنچری مکمل کی اور ٹیم کے اچھے رن ریٹ کے لئے انفرادی رسک لیا جبکہ وہ ہمارے کھلاڑیوں کی طرح سنگلز پر ہی انحصار کر سکتے تھے۔
سابق فاسٹ باولروہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنے مڈل آرڈر پر توجہ دینی چاہئے کیونکہ وہ کافی عرصے سے اچھا اور مستقل مزاجی سے کھیل پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹی ٹیموں کے خلاف کھیلتے ہوئے ہمیں کھلاڑیوں کو تجربہ سے گزار کر انھیں تیار کرنا چاہئے تاہم ہماری مینجمنٹ صرف دو کھلاڑیوں پر ہی انحصار کرتے ہوئے ٹیم کی پلاننگ کرتی ہے اور اگر ہمار اوپننگ پیئر ناکام ہوجائے تو ساری ٹیم یک دم ڈھیر ہوجاتی ہے۔
سابق فاسٹ باولر محمد عامر کا کہنا تھا کہ پاکستانی بورڈ کو موثر پلاننگ کے ذریعے کھالاڑیوں کی تربیت کرنی چاہئے اور ناصرف ٹیم میں پرفارمنس دینے والے متبادل کھلاڑی تیار کرنے چاہئیں بلکہ ساتھ ہی ساتھ تجربہ کار کھلاڑیوں کو بھی ٹیم میں شامل کرنا چاہیے تاکہ وہ چھوٹے کھلاڑیوں کی بھی تربیت کریں۔