بھارت: 2 ٹرینوں میں تصادم، 13 افراد ہلاک، متعدد زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع وجیانگرم میں 2 مسافر ٹرینوں میں تصادم کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا ٹریک پرکھڑی سنگل کھلنے کا انتظار کرنے والی ٹرین سے دوسری ٹرین ٹکرا گئی۔ جس کے نتیجے میں ٹرینوں کی کئی بوگیاں پٹری سے اترگئیں۔ ان بوگیوں میں 90 مسافر موجود تھے۔ حکام نے حادثے کوانسانی غلطی قرار دیا ہے۔
Drone visuals of the train collision in Vizianagaram, Andhra Pradesh. Rescue operations underway.
— IndiaToday (@IndiaToday) October 30, 2023
The deaths in the Andhra Pradesh train accident have risen to 13 and as many as 50 people have been injured.#trainaccident #accident #derailment #rescue #railway pic.twitter.com/yPCkHVh051
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں، واقعے کے اسباب جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
مزید پڑھیں: یکم نومبر کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کیخلاف جامع آپریشن ہوگا: نگراں وزیر داخلہ
آندھرا پردیشں کے وزیراعلیٰ وائی ایس جگنموہن ریڈی نے ریاستی صدر مقام امراوتی سے فوری امدادی کاررائیوں کے احکامات جاری کیے۔
واضح رہے کہ بھارت میں جون میں بھی 3 ٹرینوں کا تصادم ہوا تھا جس کے نتیجے میں 280 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔