’قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
(امانت گشکوری)سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف کیس،جسٹس منصور علی شاہ کا 27صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا،سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ جاری کیا تھا،جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کیا تھا۔
سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیخلاف کیس کے حوالے سے جسٹس منصور علی شاہ کا 27صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کردیا گیا ہے،سپریم کورٹ نے 15 ستمبر کو دو ایک کی اکثریت سے فیصلہ جاری کیا تھا۔
جسٹس منصور علی شاہ نے اکثریتی فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا تھا کہ عدلیہ قانون سازی کا اس وقت جائزہ لے سکتی ہے جب وہ بنیادی انسانی حقوق سے متصادم ہو،قانون سازوں کے مفاد کو سامنے رکھ کر قانون سازی جانچنا پارلیمنٹ اور جمہوریت کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔