ڈالر کتنے کا ہو گیا؟انٹر بینک سے اہم خبر آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ایک بار پھر امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری، آج کاروباری دن پر انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق کاروباری ہفتے کے روز امریکی ڈالر میں 38پیسے کےاضافے سے انٹربینک میں ڈالر 280.57 روپے سے بڑھ کر 280.95 روپے پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 280.50 روپے تک ٹریڈ ہوا ۔
ماہرین کے مطابق درآمدی بل اور بیرونی قرض کی طلب پر روپے کی قدر میں کمی دیکھی جارہی ہے ۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا گیا، ہنڈ ریڈ انڈیکس 539 پوائنٹس اضافے سے 51482 کی سطح پر بند ہوا۔ دن بھر میں 350 کمپنیوں کے 27.5 کروڑ شئیرز میں سودے کیےگئے۔کاروبار کیےگئے شئیرز کی مالیت 11.2 ارب روپے رہی۔
اس سے قبل پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں مسلسل 5 ہفتوں کی کمی کے بعد گزشتہ دو ہفتے سے دوبارہ اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔
مزید پڑھیں: عاصم جمیل کی نماز جنازہ کب ادا کی جائیگی؟
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی 20 اکتوبر کو 278.80 روپے کی سطح پر بند ہوئی تھی جو گزشتہ روز 280.57 روپے ریکارڈ کی گئی۔
ڈالر کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کے دوران مجموعی طور پر ایک روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔