دوران عدت نکاح کا کیس: چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل سے دلائل طلب

Oct 30, 2023 | 12:51:PM

(فرزانہ صدیق) عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف دوران عدت نکاح کیس میں وکیل سے دلائل طلب کر لیے۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی، سول جج قدرت اللہ نے جلد سماعت کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل شیر افضل مروت ایڈووکیٹ کے معاون عدالت میں پیش ہوئے۔ معاون وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شیر افضل مروت 4 نومبر تک بیرون ملک ہیں۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کی ہر ہفتے بیٹوں سے بات کرانے کی درخواست، عدالت کا سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سے جواب طلب

معاون وکیل کا کہنا ہے کہ سماعت ملتوی کرنے کی درخواست دائر کر دی ہے جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی۔

عدالت کا کہنا ہے کہ آئندہ سماعت پر وکیل شیر افضل مروت دلائل دیں۔

مزیدخبریں