اوپن مارکیٹ میں ڈالر، ریال، پاؤنڈ اور اماراتی درہم مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) اوپن ایکسچینج میں ڈالر مہنگا ہونے سے برطانوی پاﺅنڈ، سعودی ریال سمیت دیگر کرنسیوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 22 پیسے مہنگا ہو کر 280 روپے 80 پیسے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1 روپے مہنگا ہونے سے 282.50 روپے کا ہوگیا ہے۔
مزید پڑھیں: صوبوں کےسرپلس بجٹ میں بڑی کمی آگئی
اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے اضافے سے 298 روپے کا ہوگیا، برطانوی پاونڈ 50 پیسے بڑھ کر 343.50 روپے، امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 79.50 روپے تک پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 75.90 روپے پر پہنچ گیا ہے۔