پنجاب کا 2 ہزار 73 ارب کا بجٹ منظور

Oct 30, 2023 | 15:58:PM
پنجاب کا 2 ہزار 73 ارب کا بجٹ منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نگران کابینہ نے آئندہ 4 ماہ کیلئے  پنجاب کا 2 ہزار 73 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے  دی ۔

پنجاب کابینہ کی جانب سے منظور ہونیوالے 4 ماہ کے بجٹ میں غیرترقیاتی اخراجات کیلئے 1718 ارب روپے اور جاری ترقیاتی سکیموں کے ترقیاتی بجٹ کیلئے 355 ارب روپے کی منظوری دی گئی۔ غیر ترقیاتی بجٹ انتظامی، معمول اور آپریشنل اخراجات کیلئے مختص کیاگیا۔بجٹ میں 33ارب روپے کی غیرملکی فنڈنگ سے بھی ترقیاتی سکیموں کو بروقت مکمل کیا جائیگا۔ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ پنجاب کی جانب سے 4 ہزار 9 سو ترقیاتی سکیموں کیلئے 355 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا۔ پنشن کی مد میں 130 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کیلئے دو ارب، پنجاب حکومت کے ذمہ قرضوں کی ادائیگی کیلئے 80 ارب، صحت کے شعبے کیلئے 208 ارب اور افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے 40 کروڑ روپے رکھے گئےہیں۔
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کیلئے 170 ارب روپے منظور کئے گئے ۔ یکم نومبر سے شروع ہونیوالے فنڈز کو 120 دنوں کیلئے مختص کیا جائے گا ۔ اس سے قبل جون میں نگران حکومت نے اپنا پہلا چار ماہ کا جولائی تا اکتوبر کا بجٹ منظور کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں :بیٹے کی سالگرہ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی