عاصم اظہر کا سالگرہ منانے سے انکار، اہم پیغام جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان گلوکار اور اداکار عاصم اظہر نے سرزمین انبیاء پر جاری اسرائیلی بربریت اور خون ریزی پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اپنی سالگرہ منانے سے انکار کردیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے سرزمین فلسطین پر مسلسل زمینی اور فضائی حملوں سے اب تک شہداء کی مجموعی تعداد 9 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ زخموں کے تعداد بھی مسلسل بڑھ رہی ہے۔
جہاں معصوم مسلمانوں پر زندگی کا گھیرا تنگ کیا جارہا ہے وہیں فلسطینوں سے پانی، بجلی اور انٹرنیٹ جیسی سہولیات بھی چھین لی گئی ہیں۔ اس دلخراش اور روح فنا کردینے والے ماحول میں گلوکار عاصم اظہر نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے اہم اعلان کردیا۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ایکس پر فلسطین کا جھنڈا تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
I don’t believe in birthday celebrations when something so heartbreaking is happening to our brothers and sisters in Palestine. This birthday, I want all of us to spread the message to the world of the massacre that is taking place in Palestine and try in our capacity to do… pic.twitter.com/g8Q0eT7hL5
— Asim Azhar (@AsimAzharr) October 29, 2023
اُنہوں نے اپنی اس تصویر کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اس وقت فلسطین میں ہمارے بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے وہ دیکھتے ہوئے میں نے رواں برس اپنی سالگرہ نہ منانے کا اعلان کیا ہے’۔
گلوکار نے لکھا ہے کہ ’اپنی اس سالگرہ کے موقع پر میں چاہتا ہوں کہ ہم سب فلسطین میں ہونے والے قتلِ عام کا پیغام دنیا تک پہنچائیں اور ان کے لیے جو کچھ کر سکتے ہیں وہ کرنے کی کوشش کریں’۔
مزید پڑھیں: بیٹے کی سالگرہ، شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی تصاویر نے نئی بحث چھیڑ دی
اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’براہِ کرم اپنے پلیٹ فارم کا استعمال کریں، چاہے وہ سوشل میڈیا ہو اور ہم جیسے فنکار زیادہ سے زیادہ افراد تک فلسطینیوں کے پیغام کو پہنچانے کے لیے اپنے اسٹیج کا استعمال کریں’۔
عاصم اظہر نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے مداحوں، دوستوں اور عزیز و اقارب کا سالگرہ کی مبارک بادیں دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے پر شکریہ بھی ادا کیا ہے۔