(ارشاد قریشی)والی بال کے مقامی کمنٹیٹر شفیق گجر کی لاش کلر سیداں کے علاقہ میں کنویں سے مل گئی۔
تفصیلات کے مطابق شفیق گجر جمعہ کی شب سے لاپتہ تھے،اغواکا مقدمہ تھانہ کلر سیداں میں درج تھا ،مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا،پولیس کا کہنا ہے کہ شفیق گجر کی لاش کنویں سے نکال لی ہے،سر پر چوٹ کا نشان ہے،
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ شفیق گجر دوست زاہد الیاس کو گھر چھوڑنے گیا،واپس نہیں آیا،زاہد الیاس کے گھر سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا وہ سیالکوٹ چلا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ میں ٹیم کی مایوس کن کارکردگی، بڑا استعفیٰ آگیا