(زاہد اقبال رانا) چین میں جاری ایشین پیرا گیمز کے مقابلوں میں پاکستان کے حیدر علی نے مینز ڈسکس تھرو مقابلے میں گولڈ میڈل جیت کر بڑی کامیابی اپنے نام کی۔
پیرا ایشین گیمز مقابلوں کے بعد قومی ایتھلیٹ حیدر علی اپنے آبائی شہر گوجرانوالہ پہنچے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا جہاں شہریوں کی طرف سے حیدرعلی کی آمد پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے اور پھول نچھاور کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیے: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا
اس موقع پر حیدر علی نے اپنا گولڈ میڈل اپنے والد کو پہنایا اور اب تک کی تمام کامیابیوں کا مرہوں منت ان کی محنت اور لامحدود حمایت کو قرار دیا۔
خیال رہے کہ حیدر علی 2021ء کی پیرا اولمپکس میں بھی گولڈ میڈل پاکستان کے نام کرچکے ہیں۔
ایشین گیمز پیرا چین کے شہر ہانگ زو میں جاری ہیں جبکہ گیمز میں پاکستان کے 11 ایتھلیٹس حصہ لے رہے ہیں۔