(حافظ شہباز علی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے مستعفی ہونے پر پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا اہم بیان سامنے آگیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی قدر کرتا ہوں جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں دستیاب ہوں۔
ملاقات نہ کرنے کی بات پر ذکاء اشرف نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ دفترمیں موجود ہی نہیں تھا تو انضمام الحق سے کیسے ملاقات کرسکتا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے استعفیٰ دے دیا
انھوں نے کہا کہ انضمام الحق جب ملاقات کرنا چاہتے ہیں تو ملاقات ہوسکتی ہے، کمیٹی بنائی گئی ہے جو مفاد کے ٹکراؤ سے متعلق انکوائری کرے گی۔
واضح رہے کہ قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں، انضمام الحق چیئرمین پی سی بی ذکاء اشرف سے ملاقات کیلئے آئے تھے لیکن ان کی ملاقات نہ ہوسکی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق نے دلبرداشتہ ہوکر اپنا استعفیٰ ذکاء اشرف کو بھجوا دیا ہے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ پر سوال اٹھے گا تو بہتر ہے ایک طرف ہوجاؤں، پی سی بی انکوائری کرنا چاہتا ہے تو میں دستیاب ہوں۔