بلوچستان ہائیکورٹ نے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو معطل کرنے کا حکم دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) بلوچستان ہائیکورٹ نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری کر دیا ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں کوئٹہ میں حلقہ بندیوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس شوکت رخشانی پر مشتمل بینچ نے کی۔
عدالت نے کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ریماکس دیے کہ حکومت نے نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کیوں نہیں کیں۔
بینچ نے کہا کہ انتخابی شیڈول کے اعلان سے قبل تحفظات دور کرنا ضروری ہے، اس کے ساتھ ہی کیس کی سماعت 2 ہفتوں کیلئے ملتوی کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیے: عام انتخابات کی تیاریاں، پولنگ سٹیشنز کی کیٹیگریز فائنل
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا تھا جس کے مطابق پولنگ کیلئے 30 کا دن مقرر کیا گیا تھا جبکہ حتمی نتائج کا اعلان 3 دسمبر کو ہونا تھا۔
خیال رہے کہ بلوچستان ہائیکورٹ میں درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ 2017ء کی مردم شماری کے مطابق انتخابات کرانے سے ہزاروں ووٹرز حق رائے دہی سے محروم ہوں گے، ایسے انتخابات کا انعقاد قانون کے مینڈیٹ کیخلاف ہے اور اس بنیاد پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کو خلاف قانون قرار دیا جائے۔