وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

Oct 30, 2023 | 23:00:PM
وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی
کیپشن: گیس چولہا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی،اوگرا کی تجویز پرقیمتوں میں اضافہ کیا گیا جس کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا,پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نگران حکومت اگر گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرتی تو گردشی قرضہ 400 ارب روپے مزیدبڑھ جاتا، گیس کے 57 فیصد صارفین پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں ہے جن کیلئے قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پروٹیکٹڈ کیٹیگری کے صارفین کیلئے فکس چارجز 400 روپے مقرر کئے گئے ہیں،ماہانہ 25 سے 90 مکعب میٹر تک گیس کے پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے قیمت نہیں بڑھائی گئی،پروٹیکٹڈ صارفین کیلئے فکس چارجز 10 سے بڑھا کر 400 روپے کر دیئے گئے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 172فیصد سے زائد اضافہ ہواہے،ماہانہ 25 مکعب میٹر کے صارفین کےلئے قیمت 200 سے بڑھا کر 300 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی،ماہانہ 60 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 300 سے بڑھ کر 600روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کاکہناہے کہ ماہانہ 100 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 400 سے بڑھا کر 1000روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکردی گئی،ماہانہ 150 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 600 سے بڑھا کر 1200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہوگئی، ماہانہ 200 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 800 سے بڑھا کر 1600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی۔
اسی طرح ماہانہ 300 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 1100 سے بڑھا کر 3000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر ہوگئی،ماہانہ 400 مکعب میٹر استعمال پر گیس کی قیمت 2000 سے بڑھا کر 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی،ماہانہ 400 مکعب میٹر سے زائد استعمال پر قیمت 3100 سے بڑھا کر 4000 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررہو گئی۔
پیٹرولیم ڈویژن کاکہنا ہے کہ تندوروں کےلئے گیس کی قیمت 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقراررکھی گئی ہے، اسی طرح پاور پلانٹس کےلئے گیس کی قیمت 1050 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو برقرار رکھی گئی ہے،سیمنٹ سیکٹر کےلئے گیس کی قیمت 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کر دی گئی، سی این جی سیکٹر کےلئے گیس کی فی ایم ایم بی ٹی یو قیمت 3600 روپے ،برآمدی صنعتوں کےلئے گیس کی قیمت 2100 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ،غیر برآمدی صنعتوں کےلئے گیس کی قیمت 2200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقررکر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول کی قیمت میں ممکنہ کمی سے قبل ہی بری خبرآگئی