پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزموں کی ضمانتیں منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی کے شناخت پریڈ پر بھیجے گئے 532 ملزموں کی درخواست ضمانتیں منظور کر لیں۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزموں کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی،ملزموں کی جانب سے انصر کیانی و دیگر وکلاء عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزموں کو 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں پر رہائی کا حکم دیدیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے 28 ملزموں کو مقدمہ سے ڈسچارج کر دیا تھا۔