خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے: مریم اورنگزیب

ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے تھے، تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا: سینئر وزیر

Oct 30, 2024 | 10:50:AM
خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے: مریم اورنگزیب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دفتروں میں بیٹھ کر احکامات نہیں دے رہے، میں نے خود فیلڈ میں جا کر اینٹوں کے بھٹے گرائے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےمریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم نے مارچ سے ہی اسموگ سے متعلق اقدامات شروع کر دیئے تھے، تمام سیکٹرز کو اسموگ کی روک تھام سے متعلق روڈ میپ دیا گیا، اس سے پہلے حکومتی سطح پر اسموگ سے متعلق اتنا کام ہی نہیں ہوا تھا۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ اسموگ کی روک تھام طویل عمل ہے، وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا ویژن ہے کہ لاہور میں تمام گاڑیاں الیکٹرک میں تبدیل کریں،لاہور میں 200 سے 250 الیکٹرک بسیں چلنی چاہئیں۔