9 مئی مقدمات، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ

Oct 30, 2024 | 10:59:AM
 9 مئی مقدمات، صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات میں پی ٹی آئی کی رہنما صنم جاوید کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف 9 مئی کو مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت دیگر مقدمات کے ٹرائل کی سماعت ہوئی،انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی۔

 صنم جاوید نے عدالت میں پیش ہو کر وارنٹ منسوخی کی استدعا کی،عدالت نے ملزمہ کو ہر تاریخ پر پیشی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ صنم جاوید کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے۔