برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) لاہور میں تین دن میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 50 روپے کی کمی ہو گئی جبکہ انڈوں کی قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہو گیا۔
گزشتہ دو دنوں میں مرغی کا گوشت 36 روپے فی کلو سستا ہوا، مرغی کا گوشت آج مزید 14 روپے سستا ہو گیا ہے۔
سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت 519 روپے مقرر کی گئی ہے، زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوئی ہے۔
تین دن میں زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں 35 روپے کی کمی ہوئی ہے،آج فی کلو قیمت میں 10 روپے کی کمی ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم
زندہ برائلرمرغی کی پرچون قیمت 358 روپے فی کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کی تھوک قیمت 344 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔
فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت میں مزید ایک روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی درجن قیمت 317 روپے تک پہنچ گئی ہے۔