سلمان خان کو پھر قتل کی دھمکی، 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ

دو روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار کو دھمکیاں دینے والے نوجوان کو اترپردیش سے گرفتار کیا گیا تھا

Oct 30, 2024 | 12:14:PM

 (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپراسٹار سلمان خان کو نامعلوم شخص نے 2 کروڑ روپے تاوان نہ دینے کی صورت میں قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی ہے ،دھمکی دینے والے نامعلوم افراد نے اس بار دبنگ اسٹار سے 2 کروڑ روپے تاوان کا مطالبہ کیا بھی ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ممبئی ٹریفک پولیس کو بھیجے گئے واٹس ایپ پیغامات میں کہا گیا ہے کہ اگر پیسے ادا نہیں کیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیاجائے گا۔

دھمکی کے بعد واٹس ایپ پیغامات بھیجنے والے نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کرکے پولیس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

دو روز قبل بھی بالی وڈ اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے 20 سالہ نوجوان کو ریاست اترپردیش کے شہر نوائیڈہ سے گرفتار کیا گیا تھا،رپورٹس کے مطابق 20 سالہ نوجوان نے سلمان خان سمیت ذیشان صدیقی کو بھی قتل کرنے کی دھمکیاں دی تھیں۔

رواں ماہ ہی سلمان خان کے قریبی دوست اور سیاست دان بابا صدیقی کو ممبئی میں قتل کردیا گیا ہے جس کی ذمّہ داری بشنوئی گینگ نے قبول کی تھی،اس کے علاوہ سلمان خان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعات نے بھی ان کی حفاظت کے بارے میں تشویش میں اضافہ کیا ہے۔

مزیدخبریں