شبلی فراز کا گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

Oct 30, 2024 | 12:28:PM

(24نیوز)سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

شبلی فراز نے کسی بھی مقدمے میں گرفتاری سے روکنے اور مقدمات کی تفصیلات کیلئے درخواست دائر کر دی، درخواست میں سیکریٹری داخلہ، آئی جی اسلام آباد پولیس، ڈی جی ایف آئی اور وفاق کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ شبلی فراز کے خلاف بے شمار من گھڑت اور جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 100 سے زائد مقدمات بنائے گئے ہیں،شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی کہ کسی بھی معلوم اور نامعلوم مقدمے میں گرفتار نہ کیا جائے، کسی بھی مقدمے میں گرفتاری عدالت کی اجازت سے مشروط کی جائے۔

استدعا کی گئی کہ درخواست گزار کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کیلئے حفاظتی ضمانت دی جائے، درخواست گزار سے متعلق تمام مقدمات کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔

مزیدخبریں