حکومت کے سب خواب چکنا چور،مولانا نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا:شیخ رشید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت کے سب خواب چکنا چور،مولانا نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکال دیا۔
راولپنڈی کی انسداددہشتگردی عدالت کے باہر میڈیاسےگفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے تو ان کو لگ پتا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ویں ترمیم کا جنازہ نکالا ہے، یہ ترمیم (ن) اور (ش) کے گلے پڑے گی اور انہیں کچھ نہیں ملے گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آفریدی چیف جسٹس آیا ہے،آفریدیوں نے سکھوں برٹش روس اور امریکہ کو شکست دی تھی،امید ہے یحییٰ آفریدی ملک میں انصاف کریں گے،جسٹس منیب اور جسٹس منصور علی شاہ نے دانشمندی کا مظاہرہ کیا ہے،یہ جو خواب دیکھ رہے تھے سب چکنا چور ہوں گئے ہیں۔
ضرورپڑھیں:گیس ایک بار پھر مہنگی ہونے کا خدشہ
ان کا کہنا تھا کہ 27 ویں ترمیم کے خلاف مولانا فضل الرحمان کال دیں گے،عمران خان اور مولانا فضل الرحمان دو ہی آدمیوں نے عزت بڑھائی ہے باقی سب نے اپنی عزت پر جھا ڑو پھیرا ہے،قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ جو ہورہا اس پر کچھ کہنے کی ضرورت نہیں،آرمی چیف سے پھر کہوں گا کہ لوگوں کو معافی دیں غریب آدمی کے لئے عدالتوں میں آنا آسان نہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے 26 ترمیم کا جنازہ نکالا ہے،یہ ترمیم ن اور ش سب کے گلے پڑے گی ان کو کچھ نہیں ملے گا،ستائیسویں ترمیم کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں،ستائیسویں ترمیم پر مولانا نے کال دی تو ان کو لگ پتہ جائے گا۔