یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون؟ سارہ رضا کی تنقید پر آئمہ بیگ کا ردعمل

آئمہ بیگ نے ایک گانا گاتے ہوئے اسٹوری پوسٹ کی اور لکھا کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیونر دے گا؟

Oct 30, 2024 | 15:13:PM
یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون؟ سارہ رضا کی تنقید پر آئمہ بیگ کا ردعمل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گلوکارہ آئمہ بیگ گلوکارہ  سارہ رضا خان کی جانب سے کی جانے والی تنقید کے بعد میدان میں آگئیں اوراس پراپنے سخت ردعمل کااظہارکیاہے۔

گلوکارہ سارہ رضا خان کےایک انٹرویوکے کچھ ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے  ہیں،اس میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے گلوکارہ نے کہا تھا کہ اگر آٹو ٹیون کا آپشن نکال دیا جائے تو پھر آئمہ بیگ گلوکارہ نہیں رہیں گی، وہ بالکل بھی گلوکارہ نہیں ہے، اسی طرح اور بھی بہت سارے نام آتے ہیں جو آٹو ٹیون کے بغیر کچھ نہیں۔

اب  آئمہ بیگ نے سارہ رضا کے وائرل کلپ کے بعد اپنے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز شیئر کیں جو ان کے مداحوں سمیت انڈسٹری کے معروف لوگوں نے گلوکارہ کے لیے شیئر کی تھیں،ان اسٹوریز میں آئمہ کی گلوکاری کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے سارہ رضا کے بیان کی مذمت کی گئی۔

آئمہ بیگ نے خود بھی ایک گانا گاتے ہوئے اسٹوری پوسٹ کی اور طنزیہ لکھا "کیا کوئی مجھے یہاں آٹو ٹیونر دے گا؟"

ایک اور اسٹوری میں گلوکارہ نے سارہ رضا کو جواب دیتے ہوئے لکھاکہ اللہ نے جس کو جتنا ٹیلنٹ دیا بھائی ہمیں قبول ہے اور مجھے کوئی یہ بتادے کہ یہ آنٹی صاحبہ ہیں کون؟ دراصل چھوڑو، میں تو اپنی چھٹیاں انجوائے کروں۔