طلاق نہیں ہوئی،فردوس جمال کا بیٹے کے بیان پرردعمل آگیا

دادا بن چکا، اب کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتاہوں،بیٹے کے بیان میں کوئی صداقت نہیں 

Oct 30, 2024 | 15:41:PM

(ویب ڈیسک)پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے سینئراداکار فردوس جمال کا اپنے بیٹے حمزہ فردوس کے بیان پرردعمل سامنے آگیا ۔

فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس جمال نے حال ہی میں ایک ویڈیو بیان کے ذریعے اعلان کیا تھا کہ ان کی والدہ نے 35سال کی شادی کے بعد والد سے خلع لے لیا ہے۔

اب فردوس جمال نے اپنے بیٹے کے اس دعوے کو مسترد کرتے ہوئے طلاق کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اب دادا بن چکے ہیں اوراب وہ کیسے اہلیہ سے الگ ہوسکتے ہیں، ان کے بیٹے کے طلاق سے متعلق بیان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

حمزہ فردوس کے بعد اداکار فردوس جمال کے ردِعمل کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے،سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ مقبول اداکار کے بیٹے کو گھریلو مسئلہ سوشل میڈیا پر نہیں لانا چاہیے، کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ کوئی بیٹا اپنے والدین سے متعلق ایسی من گھڑت بات نہیں کہہ سکتا۔  

مزیدخبریں