پاورسیکٹر میں اصلاحات کا عمل شروع ،بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
ٹاسک فورس عوام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کررہی ہے،بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے،اویس لغاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاورسیکٹر میں جامع اصلاحات کاعمل شروع کردیا گیا، اصلاحات کا مقصد بجلی کی قیمتوں میں کمی اور دستیابی کو بہتر بنانا ہے۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس عوام کی بہتری کے لیے جامع اقدامات کررہی ہے، حکومت نے بعض آئی پی پیز سے معاہدوں کی جانچ پڑتال کی،بعض آئی پی پیز کے ساتھ پرانے کنٹریکٹ ختم بھی کیے۔ اصلاحات سے بجلی کی قیمت اور حکومتی اخراجات کم ہوئے۔
وزیرتوانائی کا کہنا ہے کہ حکومت توانائی کا بنیادی ڈھانچہ مضبوط کرنے پر بھی کام کررہی ہے، حکومت نے ڈسٹری بیوشن کمپنیز کی نجکاری کے منصوبے پر کام شروع کردیا، نئی پاور مارکیٹ کا ڈھانچہ متعارف کرایا جائے گا جہاں صارفین بجلی خرید سکیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ 9.5 ارب ڈالر تک پہنچ گیا،پاور سیکٹر میں اصلاحات ناگزیر ہوچکی ہے۔
ضرورپڑھیں:41ارب ڈالرز گم ہوگئے
معاشی ماہرین کے مطابق اصلاحات سے بجلی کی قیمتوں میں کمی اور معیشت میں نمایاں بہتری آئے گی، حکومتی اقدامات سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری آئے گی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پاورسیکٹر کی ڈھا نچہ جاتی اصلاحات کےلیے ٹاسک فورس قائم تھی ، ٹاسک فورس کے چیئرمین وفاقی وزیر برائے توانائی اویس لغاری ہیں، ٹاسک فورس میں آرمی آفیشلز، نیپرا، سی پی پی اے، پی پی آئی بی اور ایس ای سی پی کے ارکان شامل ہیں، ٹاسک فورس ایک مہینے کے اندر اپنی سفارشات وزیر اعظم کو پیش کرے گی۔