لندن میں قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کےخلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسد ملک)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی گاڑی پر لندن میں حملہ کرنے والوں کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن نے مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
پاکستان ہائی کمشن نے فیصلہ کیا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنیوالوں کے خلاف سکاٹ لینڈ یارڈ میں9 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروایا جائیگا، سکاٹ لینڈ یارڈ کو اندراج مقدمہ کی درخواست سفارتی اختیارات کے زریعے درج کروائی جائیگی،قاضی فائز عیسی پر حملے کے دوران پاکستان ہائی کمشن کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی کہا ہے کہ حملہ اوروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔
یہ بھی پڑھیں: لندن میں سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر حملے کا معاملہ،محسن نقوی کا بیان سامنے آگیا