وزیر داخلہ محسن نقوی کی رعنا انصار کی رہائشگاہ آمد، بیٹے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کااظہار

Oct 30, 2024 | 18:15:PM

(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کی ایم این اے رعنا انصار اور سینئر صحافی انصار نقوی مرحوم کی رہائش گاہ عسکری 4 آمدہوئی، محسن نقوی اور شرجیل میمن نے رعنا انصار سے ملاقات میں ان کے  جواں سال بیٹے شاہ زیب نقوی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاہ زیب نقوی مرحوم کی والدہ رعنا انصار، بھائی شہریار نقوی اور بہن کو دلاسہ دیا اور صبر جمیل کی دعا کی،والدہ رعنا انصار اپنے بیٹے کو یاد کرکے آبدیدہ ہو گئیں۔

 وزیرداخلہ محسن نقوی اور شرجیل میمن نے شاہ زیب نقوی مرحوم کی والدہ رعنا انصار سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

محسن نقوی نے کہاکہ ماں کیلئے جوان بیٹے کی جدائی کا غم ناقابل بیان ہے،شاہ زیب نقوی مرحوم انتہائی ملنسار اور پیار کرنے والا انسان تھا،اللہ تعالیٰ آپ کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ 

عامر میر بھی وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا ہزاروں روپے مہنگا،نیا ریکارڈ بنا ڈالا

مزیدخبریں