(وقاص اعظم)وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سیکورٹی رانا تنویر حسین سے اٹلی کی سفیر میریلینا آرمیلن نےملاقات کی،ملاقات میں ایگریکلچرل اور ڈیری مصنوعات کی پیداوار کے حوالے سے باہمی تعاون پر زور دیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہناتھا کہ اٹلی اور پاکستان کے درمیان گہرے تعلقات باہمی تعاون کی بنیاد پر ہیں،دنیا کو فوڈ سیکورٹی کے چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم خاص طور پہ زرعی پیدوارو کے شعبے کو فروغ دینے پر توجہ دے رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستان دودھ کی پیداوار کے حوالے سے صف اول کے ممالک میں شامل ہے،اٹلی پاکستان سے اونٹ کا دودھ درآمد کر سکتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی زرعی مصنوعات کی برآمدات کے لئے کثیر مواقع موجود ہیں،مصنوعات کی کوالٹی کو بہتر اور ویلیو ایڈڈ بنانے کے لیے حکومت اقدامات اٹھارہی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی ولی عہد کا شکریہ،ترقی و خوشحالی کی منازل مل کرطے کریں گے،وزیرِ اعظم