(ارشاد قریشی) پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عیسی کے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس نے تو جسٹس منیر کی یاد کو بھی بھلا دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، قاضی فائز عیسی نے نیب ترمیم اس لئے منظور کی کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھا۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) رہنما شعیب شاہین نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے اس پر سپریم کورٹ جاؤں گا، پہلے 10 دن چھوٹے سے کمرے میں بند رکھا گیا اور اگلے 10 دن صرف ایک گھنٹہ بانی پی ٹی آئی کو باہر نکلنے کی اجازت تھی، بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور وکلاء سے بھی نہیں ملنے دیا گیا، نوازشریف ،شہباز شریف اور زرداری کو 40 ،40 لوگ ملتے تھے، انھیں گھر کے کھانے سمیت ائیر کنڈیشنر کمرے ملے تھے۔
شعیب شاہین نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ نے تو جسٹس منیر کو بھی بھلا دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قاضی فائز عیسی نے فراڈ الیکشن کو تحفظ دیا، قاضی فائز عیسی نے نیب ترمیم اس لئے منظور کی کہ اس میں وہ خود بینیفشری تھا، قاضی فائز عیسی کی بھی لندن میں 03 پراپرٹیز تھیں، میاں نوازشریف جب وزیراعظم تھا تو اس نے 22 غیر ملکی دورے کئے، آصف علی زرداری 51 بار دبئی گئے، ملک آئی ایم ایف کا مقروض ہے اور یہ سرکاری اخراجات پر دورے کرتے رہے۔
شعیب شاہین نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اسرائیل کے خلاف ایک بیان بھی جاری نہیں کرسکتے، ان کے مفادات مغرب سے ہیں اس لئے اسرائیل کے خلاف بات نہیں کریں گے، قاضی فائز عیسی تاریخ کا بدترین چیف جسٹس ثابت ہوا، قاضی فائز عیسی نے جوڈیشری کے بجائے بیوروکریسی سے آر اوز لیکر فراڈ الیکشن کی بنیاد رکھی۔
عمران خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ڈیل کی خبروں کو جھوٹ قرار دیا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ملٹری کورٹس سے نہیں ڈرتے، بانی پی ٹی آئی حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماء شیر افضل مروت نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی، بانی پی ٹی آئی کو بتایا یہ احتجاج ٹھیک نہیں تھے، بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ نے احتجاجی حکمت عملی ٹھیک نہیں بنائی، بانی پی ٹی آئی نے کچھ فیصلے کیے ہیں جو سلمان اکرم راجہ بتائیں گے، بانی پی ٹی آئی سے پوچھا مولانافضل الرحمان پر کیا موقف ہے، ہمارے ساتھی نے بتایا کہ مولانا کی وجہ سے ملٹری کورٹس نہیں بنے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اگر ملٹری کورٹس بن جاتے مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔
شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا نئی احتجاجی کمیٹی بنائیں، میں اس کمیٹی کا حصہ ہوں گا، آگے سردیاں بھی آرہی ہیں اس حوالے سے سٹریٹجی بنائیں گے، ایسی حکمت عملی بنائیں گے کہ اگر ایک لیڈر پکڑا جائے تو دوسرا لیڈ کرے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 2 ناموں کی منظوری دیدی