وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے بعد قطر پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کادو روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کے امیر قطر کی دعوت پر ریاض سے قطر پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف امیر قطر کی دعوت پر دو روزہ سرکاری دورے پر قطر پہنچ گئے،دوحہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر قطر کے وزیر مملکت برائے ثالثی محمد بن عبدالعزیز الخلیفی ، قطر میں تعینات پاکستانی سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا،وفاقی وزراء خواجہ آصف ،جام کمال خان ، محمد اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔
اپنے دورے کے دوران وزیراعظم امیر قطر عزت شیخ تمیم بن حماد الثانی سے ملاقات کریں گے،وزیراعظم سے قطر انوسٹمینٹ اتھارٹی اور قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفود بھی ملاقات کریں گے۔
مزید برآں وزیراعظم قطر میوزیم میں "منظر آرٹ ایگزی بیشن ؛ 1940 سے اب تک پاکستان میں آرٹ اور آرکیٹیکچر" کا افتتاح کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے جوڈیشل کمیشن کیلئے 2 ناموں کی منظوری دیدی