عمران خان کا پیغام ہے کہ ملٹری کورٹس اور ظلم بھی سہہ لونگا لیکن جھکوں گا نہیں، علیمہ خان 

Oct 30, 2024 | 18:56:PM

(24 نیوز )بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ ملٹری کورٹس اور ظلم بھی قوم کیلئے سہہ لونگا لیکن جھکوں گا نہیں۔ 

 اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آج پھر بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جو انکے ساتھ ہوا وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،دس دن انکو 6/8 کے کمرے میں کس کے ایماء پر رکھا گیا ،دس دن تک انکو صرف ایک گھنٹے کیلئے باہر آنے کی اجازت تھی ،03 ہفتے اپنی فیملی اور وکلاء سے بھی ملنے کی اجازت نہ تھی ،بانی پی ٹی آئی کو ناقص کھانا دیا جاتا رہا ،بانی پی ٹی آئی عالمی سطح کا لیڈر ہے اس طرح کا سلوک تو سزائے موت کے قیدیوں کے ساتھ بھی نہیں ہوتا ۔

علیمہ خان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ دشمن بھی ہو مگر کمینہ نہ ہو،بانی پی ٹی آئی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کیخلاف سپریم کورٹ جارہے ہیں ،بانی پی ٹی آئی دونوں سپرنٹینڈنٹ جیل کو بھی فریق بنائیں گے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ ہر گز ڈیل نہیں کرینگے ،بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ وہ رول آف لاء اور حقیقی آزادی کیلئے جہاد کر رہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نے قوم کو پیغام دیا ہیکہ میں ملٹری کورٹس اور ظلم بھی آپ کی خاطر سہہ  لونگا  مگر جھکوں گا نہیں ،بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہے کہ اپنے حق کیلئے کھڑے ہوں یہی وہ وقت ہے۔

مزیدخبریں