پنجاب حکومت نے  آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ کر دیا

Oct 30, 2024 | 19:02:PM
پنجاب حکومت نے  آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں اضافہ کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حکم سے حکومت پنجاب نے آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کے ہارڈ شپ کیسز کے فنڈز میں اضافہ کردیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق آرٹسٹ سپورٹ فنڈ میں آنے والی شادی کی درخواست پرایک لاکھ کی بجائے اب تین لاکھ روپے ملیں گے ،میڈیکل کیسز میں پچاس ہزار کی بجائے اب دو لاکھ روپے دئیے جائیں گے ،فیونرل گرانٹ بھی پچاس ہزار سے بڑھا کر ایک لاکھ روپے کر دی گئی ،صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے حال ہی میں آرٹسٹ سپورٹ فنڈ کی میٹنگ لی تھی ،میٹنگ کے بعد اب یہ فنڈز بڑھا دئیے گئے ہیں ،فنڈز بڑھانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق بارہ دسمبر دوہزار چوبیس سے ہوگا۔