عدالتی وقت کے بعد اعظم سواتی کےجسمانی ریمانڈ دینے کیخلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری

Oct 30, 2024 | 19:33:PM

(احتشام کیانی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے سینئر رہنما اعظم سواتی کو عدالتی وقت کے بعد جسمانی ریمانڈ کے خلاف کیس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ 

اعظم سواتی کے وکیل نواسے نے شام ساڑھے6بجے جسمانی ریمانڈ دینے سے متعلق بیان حلفی جمع کرایا،جج ابوالحسنات ذوالقرنین سے اعظم سواتی کے نواسے کے بیان حلفی پر کل وضاحت طلب کی گئی۔ 

 اسلام آباد ہائیکورٹ سے جاری کردہ حکم نامے میں بتایا گیا ہے کہ  بیان حلفی جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے سامنے رکھا جائے اور وہ اُس پر اپنے کمنٹس دیں،جج ابوالحسنات ذوالقرنین کے کمنٹس کل اس عدالت کے سامنے رکھے جائیں،اعظم سواتی کے خلاف یہ مقدمات 4 اکتوبر کو درج کیے گئے اور وہ 5 اکتوبر کو گرفتار ہوئے،جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے مذکورہ ایف آئی آرز میں 28 اکتوبر کو جسمانی ریمانڈ دیا۔ 

Azam swati physical remand case  by Tufail Ahmad Hasanzai on Scribd

حکم نامے میں کہا گیا ہےکہ درخواست گزار کا کیس ہے کہ جب 5 اکتوبر کو گرفتار کیا گیا تو ہر مقدمہ میں الگ سے ریمانڈ نہیں دیا جانا چاہیے تھا۔ 

 عدالت کے مطابق پراسیکیوٹر جنرل عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور عدالتی اہلکار کے ذریعے اُن کو طلب کیا گیا،پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ انہیں عدالتی نوٹس ہی موصول نہیں ہوا، عدالت نے حکم دیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل انکوائری کریں کہ دو دن قبل جاری نوٹس کیسے موصول نہیں ہو سکا۔ 

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ نیب پراسیکیوٹر نے وکیل صفائی کے غیرضروری سوالات پر اعتراض اٹھا دیا

مزیدخبریں