پی آئی اے نجکاری ، جمع کرائی گئی بولی کل کھولی جائیگی

Oct 30, 2024 | 21:14:PM

(شعیب مختار)پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے )کی نجکاری کے معاملے میں اہم پیشرفت  سامنے آئی ہے ۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کے لیے جمع کی گئی ایک بولی کل دوپہر ایک بجے کھولی جائے گی، بولی کے لیے صرف بلیو ورلڈ سٹی کنسورشیم نے پیشگی رقم جمع کرائی ہے ،بولی کو  کابینہ کی نجکاری کمیٹی میں پیش کیا جائے گا ،کابینہ کی نجکاری کمیٹی کا اجلاس  نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی صدارت ہوگا ،کابینہ کمیٹی نجکاری کے اجلاس میں بولی کا فیصلہ کل شام ساڑھے 6 بجے کیا جائے گا۔

مزیدخبریں