جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اتحاد کے 2 ارکان کی نامزدگی

Oct 30, 2024 | 21:49:PM

(اویس کیانی) جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اتحاد کے 2 ارکان کی نامزدگی بھی ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جوڈیشل کمیشن کے لیے نامزد ہوئے جبکہ سینٹ سے مسلم لیگ کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی حکمران اتحاد کی نمائندگی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس؛ نیب پراسیکیوٹر نے وکیل صفائی کے غیرضروری سوالات پر اعتراض اٹھا دیا

قبل ازیں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے سینیٹ سے پی ٹی آئی کے اپوزیشن لیڈر سینیٹر شبلی فراز  اور قومی اسمبلی سے بھی اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نامزدگی کی۔

مزیدخبریں