(ویب ڈیسک)ایران نے اپنے ملک میں شہریوں پر موبائل ساز معروف کمپنی موٹرولا کے موبائل فون کے استعمال اور خرید وفروخت پر پابندی عائد کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران نے یہ فیصلہ حالیہ اسرائیلی پیجر دھماکوں کے بعد کیا۔ ایرانی وزیر محمد مہدی برادران کے مطابق حکومت نے موٹرولا موبائل فونز کی درآمد، خرید وفروخت اور استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر محمد مہدی برادران نے کہا کہ ایران کی حدود میں موٹرولا فون ڈیوائسز کی فروخت بھی روک دی گئی۔
اس سے قبل ایران نے اپنی تمام پروازوں میں پیجر اور واکی ٹاکی ساتھ رکھنے اور استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔
ایران کا یہ فیصلہ حزب اللہ کے اراکین اور تقریباً 3 ہزار دیگر افراد کے زیر استعمال پیجرز اور واکی ٹاکیز میں دھماکوں کے تقریبا ڈیڑھ ماہ بعد آیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ایران نے آن لائن اسٹورز پر بھی موٹرولا فونز کی فروخت روک دی۔ ان اسٹورز نے یا تو موٹرولا فونز کو ہٹا دیا یا انہیں آؤٹ آف اسٹاک میں درج کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کرنے والوں کی شناخت ہو گئی