پی ٹی آئی کل اپنے اگلے اور فیصلہ کن احتجاجی مرحلے کا اعلان کرے گی

Oct 30, 2024 | 23:32:PM

(طیب سیف) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا کہ پی ٹی آئی کل اپنے احتجاج کے اگلے اور فیصلہ کن مرحلے کا اعلان کرے گی، ہم ان تمام لوگوں کو دعوت دیتے ہیں جو جمہوریت اور انسانی حقوق کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جوڈیشل کمیشن میں حکومتی اتحاد کے 2 ارکان کی نامزدگی

انہوں نے گزارش کرتے ہوئے مزید لکھا کہ جبر کے خلاف ہماری لڑائی میں ہمارا ساتھ دیں، بانی پی ٹی آئی آج عزم اور آزادی کے نشان ہیں۔

مزیدخبریں