(24نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے عالمی بینک کی طرف سے 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کے قرض کی تصدیق کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے عالمی بینک کی 6 شرائط پر عمل کر لیا اور بجلی سبسڈی پر نظرثانی کی ہے۔عمر ایوب نے مزید کہا کہ پاکستان نے توانائی سیکٹر کی شرائط پر عمل درآمد کیا اور گردشی قرض کو روکنے کے لیے اقدامات کیے۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب , فیس بک اور ٹوئٹر نےکووڈ ویکسینز سے متعلق گمراہ کن مواد پر پابندی لگادی