پٹرول پھر مہنگا  کرنے کی تیاریاں۔۔ کتنا اضافہ ہوگا؟سمری ارسال

Sep 30, 2021 | 00:28:AM

(24نیوز) پاکستان میں ایک بار پھر عوام پر پٹرول بم پھوڑنے کی تیاریاں کرلی گئیں۔ یکم اکتوبر سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی ہے۔ قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے پٹرول پانچ روپے 25 پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت ساڑھے تین روپے تک بڑھ سکتی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کا انحصار پٹرولیم لیوی اور جنرل سیلز ٹیکس پر ہوگا۔

یا د رہے کہ اس وقت پٹرول پر پٹرولیم لیوی پانچ روپے 62 پیسے جب کہ ڈیزل پر پانچ روپے 14 پیسے ہے جس میں اضافے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی بینک نے پاکستان کو 39 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز کا قرض جاری کردیا

مزیدخبریں