(ویب ڈیسک)پاکستان کے ابھرتے ہوئے سٹار بولر شاہ نواز دھانی نے ایک بار پھر تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے ٹیم کو فتح دلوا دی۔
راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی ٹونٹی کے نویں میچ میں جی ایف ایس سندھ نے بلوچستان کو 77 رنز سے ہرا کرٹورنامنٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی ہے۔176رنز کے تعاقب میں بلوچستان کی پوری ٹیم محض 98 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ 18 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے پر زاہد محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔
مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بلوچستان کے اوپنرز عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق نے 46 رنز کی ابتدائی شراکت قائم کی تاہم مڈل آرڈر بیٹرز اس مثبت آغاز کا فائدہ نہ اٹھا پائے اور سندھ کی جانب سے بچھائے گئے سپن کے جال میں پھنس گئے۔ رہی سہی کسر شاہنواز دھانی نے اپنی برق رفتار باؤلنگ سے ٹیل اینڈرز کو پویلین کی راہ دکھا کر نکال دی۔
عبدالواحد بنگلزئی اور امام الحق کے علاوہ بسم اللہ خان بلوچستان کے وہ واحد بیٹر تھے جو ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔عبدالواحد بنگلزئی 29، امام الحق 19، عبداللہ شفیق 8، حارث سہیل 9، سہیل اختر 3، عماد بٹ 1، بسم اللہ خان 12،کاشف بھٹی 5، عمید آصف 4اور عاکف جاوید کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہوئے۔
زاہد محمود نے 13 رنز کے عوض 3 جبکہ دانش عزیز نے 23 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔شاہنواز دھانی نے چار جبکہ رمان رئیس نے ایک وکٹ حاصل کی۔شاہنواز دھانی نے صرف 2 عشاریہ 4 اوورز میں 12 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ انہوں نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش سی ای او پی سی بی وسیم خان کا چونکا دینے والا اقدام