پٹرول کی کمی۔۔برطانوی عوام سخت غصے میں لڑنے لگے،ویڈیو وائرل

Sep 30, 2021 | 09:51:AM

(مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پچھلے 10 روز سے ایندھن کی قلت کے سبب عوام کا غصہ آسمان پر چڑھ گیا ہے اور برطانیہ کی صورت حال لبنان سے ملتی جلتی ہو گئی ہے۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جو پٹرول کی قلت کے عوام پر اثرات کی عکاسی کرتی ہے۔
العریبہ اردو کی ویب رپورٹ کے مطابق  لندن کے جنوب مشرقی علاقے ویلنگ(Welling) میں ایک پٹرول پمپ پر ناخوش گوار واقعہ  پیش آیا، جہان پٹرول ڈلوانے کیلئے گاڑیوں کی ایک لمبی قطار موجود تھی۔ اس دوران میں قطار کے باہر سے ایک گاڑی نے آ کر جگہ پر قبضہ کر لیا۔ اس پر پہلے سے منتظر گاڑی میں بیٹھا شخص غصے کے مارے باہر آیا۔ اس نے زیادتی کے مرتکب ڈرائیور کا رخ کیا اور اس کے ہاتھ میں چاقو تھا۔ اش شخص نے جا کر سامنے والی گاڑی کے ڈرائیور پر چلانا اور اس کے دروازے پر لاتیں برسانا شروع کر دیا۔ مزید یہ کہ ڈرائیور کے دروازے کے شیشے پر بھی ہاتھ مارے تا کہ گاڑی کے ڈرائیور کو آگاہ کر سکے کہ اس نے قطار میں پچھلی گاڑی کی جگہ پر قبضہ کر لیا ہے۔ آخر کار قطار میں گاڑی گھسانے والا شخص گاڑی پیچھے لے جانے پر مجبور ہو گیا۔سوشل میڈیا پر اس واقعے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔ گذشتہ روز تک وڈیو کو 10 لاکھ سے زیادہ مرتبہ دیکھا جا چکا تھا۔

 واضح رہےکہ برطانیہ میں ایندھن دستیاب ہے تاہم انہیں پٹرول اسٹیشنوں تک پہنچانے کے لیے تقریبا ایک لاکھ ٹرک ڈرائیوروں کی کمی کا سامنا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ برطانیہ کے یورپی یونین سے نکل جانے کے بعد ہزاروں غیر ملکی ڈرائیورز اپنے ملکوں کو واپس چلے گئے ، جس کے باعث پیٹرول ٹینکرز کو چلانے کیلئے ڈرائیورز کی کمی ہوگئی ہے۔ برطانوی حکومت نے اندرون ملک پٹرول کی ترسیل کیلئے آرمی سے مدد طلب کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: موذی کورونا وائرس سے مزید39 افرادجاں بحق،مثبت کیسز کی شرح 3.30فیصد

 

مزیدخبریں