(مانیٹرنگ ڈیسک)متحدہ عرب امارات نے 5 سال کا ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا سخت شرائط کے ساتھ جاری کرنا شروع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق اماراتی امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال کے ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے درخواستیں لینا شروع کر دی ہیں، ملٹی پل انٹری ویزا تمام قومیتوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق یو اے ای کے ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کی فیس 650 درہم یعنی تقریبا 30 ہزار پاکستانی روپے مقرر کی گئی ہے،ویزے کے اجرا کے لیے ایک لاکھ 32 ہزار پاکستانی روپے کے اخراجات بھی ہوں گے، پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو ملٹی پل انٹری سیاحتی ویزا تقریباً 1 لاکھ 62 ہزار روپےمیں ملےگا۔
واضح رہےملٹی پل انٹری سیاحتی ویزے کے تحت 90 روز تک یو اے ای میں قیام کیا جا سکے گا اور اس میں 90 روز کی مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔متحدہ عرب امارات کا پانچ سال کا سیاحتی ویزا سیلف اسپانسرڈ شپ کی بنیاد پر جاری ہو گا، ملٹی پل انٹری ویزے کے لیے میڈیکل انشورنس لازمی شرط ہے۔
یو اے ای کے ملٹی پل ویزے کے لیے درخواست گزار کو گزشتہ 6 ماہ کی بینک اسٹیٹمنٹ بھی دینا ہو گی، درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں کم سےکم 7 لاکھ پاکستانی روپے کے برابر ڈالر ہونے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر شریف کو نمونیہ کا خدشہ،امریکہ روانگی موخر