" شادی کا جھانسہ دیکر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار"

Sep 30, 2021 | 10:33:AM

 (24نیوز) لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی کرنے والے ملزم کو  گرفتار کر لیاگیا۔
 پولیس کے مطابق 15 پر کال چلنے پر ایس پی اقبال ٹاؤن نے ملزم کی فوری گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دی جس نے چند گھنٹوں میں ہی ملزم نعمان کو گرفتار کر لیا۔ملزم  خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اور موبائل ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کر رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم نعمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
 

مزیدخبریں