غضب کر دیا۔۔ مریض کو کورونا کی بجائے کتا کاٹنے کی ویکسین لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں کورونا ویکسین کی خوراک کے بجائے اینٹی ریبیز ویکسین (کتے کے کاٹنے کی ویکسین) دے دی گئی، کیس منظر عام پر آنے پرمیونسپل کارپوریشن نے فوری طور پر ڈاکٹر اور نرس کو معطل کردیا۔
بھارتی نجی ٹی وی کی ویب رپورٹ کےمطابق ممبئی کے تھانے ضلع کے کلوا علاقے میں ایک ہیلتھ کیئر سینٹر میں کلوا کے رہنے والے راجکمار یادو کو ویکسین کی خوراک کے بجائے اینٹی ریبیز ویکسین (اے آر وی) دی گئی۔ مقامی میونسپل کارپوریشن کےمطابق جس شخص کو ریبیز کا ٹیکہ لگایا گیا وہ ٹھیک ہے۔ ٹی ایم سی کے ایڈیشنل میونسپل کمشنر سندیپ مالوی نے بتایا کہ راجکمار یادو کلوا ایسٹ کے پرائمری ہیلتھ سینٹر میں کورونا ویکسین کے بارے میں پوچھ گچھ کے لئے آیا تھا، سینٹر کے انچارج ڈاکٹر نے انہیں کورونا ویکسین کے کیس پیپر دیئے اور لائن میں کھڑا کیا،تاہم راجکمار یادو غلطی سے جاکر کتا کے کاٹنے کی ویکسین کی قطار میں کھڑا ہو گیا۔ میونسپل کمشنر نے مزید بتایا کہ نرس اور ڈاکٹر کو ویکسینیشن کے بارے میں مریض کو آگاہ کرنا چاہئے تھا اور کوئی ویکسین دینے سے پہلے کیس پیپر چیک کرنا چاہئے تھا، لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا۔اس طرح کی غفلت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اس لئے ہم نے ان دونوں کو معطل کر دیا ہے۔ مریض کو ڈاکٹر کی نگرانی میں رکھا گیا ہے، اس کی حالت اب ٹھیک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول کی کمی۔۔برطانوی عوام سخت غصے میں لڑنے لگے،ویڈیو وائرل